سوال: ناصبی سے كیا ﻣﺮﺍﺩ ہے.؟
كيا شيعيان حضرات اهلسنت کو ناصبي شمار کرتے ہیں يا نہیں؟
مترجم: اعظمی بریر ابو دانیال
★ مختصر جواب: ناصبی اس شخص کو کہا جاتا ہے جو اہلبیت ع کے ساتھ دشمنی رکھتا ہے یا انہیں برا کہتا ہے یا گالی دیتا ہے اور شیعہ حضرات کسی بھی دلیل کے بغیر اہلسنت کو باصبی ہرگز نہیں کہتے ہیں چونکہ یہ لوگ اہلبیت ع کے محب ہیں اور دشمنان آل محمد (ص) کو کافر شمار کرتے ہیں.
پہلے ﺳﺆﺍﻝ کے جواب کا خلاصہ
لفظ ﻧﺎﺻﺒﻲ کے معانی:
ایک لغوی معنی ہوتے ہیں: جیسے رنج، خستگی، کوشش وغیرہ کے معانی کا حامل ہے.
ایک ﺍﺻﻄﻼﺣﻲ معنی ہوتے ہیں جو اہلبیت (ع) کی روایات سے ماخوذ ہے اور وہ یہی معنی ہے کہ جو اہلبیت (ع) کے ساتھ دشمنی رکھے یا ان پر سب و شتم اور برا بھلا کہے.
دوسرے سوال کے جواب کا ﺧﻼﺻﻪ
شیعہ مذہب کے نظریہ کے مطابق فرقہ عامہ یعنی اہلسنت کو کسی بھی حیثیت سے ناصبی تصور نہیں کرتے. جس کی ۳ دلیلیں درج ذیل ہیں:
ﺍﻭل: اہلسنت بھی محبان اہلبیت (ع) ہیں.
دوم: اہلسنت بھی دشمنان آل محمد (ص) کو کافر گردانتے ہیں.
سوم: تمام شیعہ علما نے اہلسنت کے ساتھ شادی بیاہ کے جائز ہونے کا فتوا دیا ہے نیز سنی مذاہب کی میت کو دفن کرنا اور اس پر نماز پڑھنے کو واجب قرار دیا ہے.
$}{@J@r

ایک تبصرہ شائع کریں