رزق کیلئے معصومین (ع) سے مروی دس اعمال- 2




۴- راہ خدا میں انفاق و صدقه کرنا

کبهی کبھی دینی احکامات ہماری زندگی کے طور طریقوں کے بر خلاف نظر آتا ہے مثلا یہ کہا جائے کہ جب تم تنگدستی محسوس کرو تو اللک کی راہ میں انفاق و صدقہ ادا کرتے رہو؛
امیر المومنین نے فرمایا ہے: «صدقہ کے ذریعہ روزی حاصل کرو.»
[نهج البلاغه، حکمت ۱۳۷
شاید عقل کے ساتھ مصلحت اندیشی یکساں نظر نہیں آئے گی. ایک فرد جو خود ہی تنگدستی میں جیب خالی ہے اور محتاج بھی ہے وہ کیسے صدقہ دینے اور خیرات کرنے سے اپنے کاموں گشائش پیدا کر سکے گا. لیکن دینی تعلیمات یہی ہے کہ انفاق و صدقہ تنگدستی کے ختم ہونے کے وسیلہ کے طور پر پہچنوایا ہے. اسی سے کاموں میں رکاوٹ دور ہوتی ہے.
۵- صله رحم کیجئے

امام صادق (ع) فرماتے ہیں: «صلہ رحم (رشتہ داری کو نہ توڑنا اور ان کے ساتھ نیکی کرنا) انسان کو خوش اخلاق، با سخاوت اور روح کو پاکیزہ کرتا ہے اور رزق میں اضافہ کا سبب ہوتا ہے نیز موت کی تاخیر کا باعث ہوتا ہے.»
[كافى، 2/ 151]

۶- شادی بیاہ کیجئے


بہت سے نو جوان اور جوان اپنی پیشے و مشاغل مین ترقی اور مالدار ہونے کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آنے پائے اسی وجہ سے شادی میں تاخیر کرتے ہیں اور خاندان بھی اپنے ہی خیال میں یہی سوچتے ہیں کہ ایک جوان کے پاس گھر، ملازمت، گاڑی اور دیگر وسائل زندگی دستیاب نہیں ہوتے ہیں تو وہ شادی بیاہ کی صلاحیت نہیں رکھتا. جبکہ معاملہ دین اسلام کی نظر میں بر عکس ہے کہ شادی بیاہ کرنے سے رزق و روزی میں اضافہ کا سبب بنتا ہے اور اہل و عیال کے ذریعہ ہی پروردگار عالم رزق عطا کرتا ہے.

رسول اکرم (ص) نے فرمایا: «اے جوانوں کے گروہ! پر لازمی و ضروری ہے کہ تم شادی کرو!» [اصول الکافی ۴/ ۱۸۰]
مزید رسولخدا (ص) فرماتے ہیں:«رزق کو شادی بیاہ میں تلاش کرو.» [مکارم الاخلاق، ص ۱۹۶]
دوسری حدیث میں رسول اسلام (ص) نے فرمایا: 
«اپنا خاندان تشکیل دو! کیونکہ بیشک وہ تمہارے لئے رزق و روزی کے آنے کا وسیلہ ہے.» [وسائل الشيعة (آل البيت) ٢٠/ ١٩، (24916) 4]
امام صادق (ع) شادی کرنے کو رزق اترنے کا ذریعہ قرار دیا ہے تو آنجناب فرماتے ہیں: «رزق و روزی زوجہ اور اولاد کے ساتھ ہوتا ہے.» [الكافي، 5/ 330]
قرآن کریم میں بھی اسی سلسلہ میں ارشاد ربانی ہوتا ہے: «فقر و تنگدستی میں بیٹیوں اور بیٹوں کی شادی کی عمر میں فکرمند نہ رہو اور ان کے شادی بیاہ کی کوشش کرو؛ کیونکہ اگر فقیر و محتاج ہوں گے تو خداوند عالم انہیں اپنے فضل و کرم سے بے نیاز کر دے گا.» [سوره نور آیه ۳۲

۷- خاندان کے ساتھ بھلائی کیجئے

امام صادق (ع) نے فرمایا ہے: «جو شخص بھی اپنے خاندان کے ساتھ بہت زیادہ نیکی کرتا ہے تو اس کی روزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے.» [بحار الانوار، ۱۷/ 10

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی