اسلام ميں حيوانات كے حقوق - آخري


Image by Robert Jones from Pixabay 

خصي كرنے كي ممانعت:

پیغمبر اسلام (ص) نے اپنی زبان مبارک ہے حیوانات کو خصی کرنے کی ممنوع قرار دیا ہے: «نهى (ص) عن خصاء الخيل والبهائم»
ترجمہ: پيغمبر اكرم (ص) نے گھوڑوں اور جانوروں کو خصی کرنے سے منع فرمایا ہے.
(كنز العمال هندي 9/ 66/ 24977)

۷- غلات میں کیڑے مکوڑوں کا فائدہ

صادق آل محمد (ع) کی ایک حدیث کے ذریعہ غلہ میں  کیڑے مکوڑے پڑنے کی وجہ کا ذکر ملتا ہے: «قال أبو عبد الله (ع) إن الله عز و جل تطول على عباده بالحبة فسلط عليها القملة و لو لا ذلك لخزنتها الملوك كما يخزنون الذهب و الفضة.»
امام (ع) نے فرمایا: خداوند منان نے (جو، گیہوں، چاول وغیرہ) جیسی نعمت دے کر بندوں پر احسان کیا ہے اور اس کی آفت کیڑے پرنے کو قرار دیا ہے اور اگر ایسا نہ ہوتا تو طاقتور لوگ اسے بھی سونے چاندی کے مثل ذخیرہ اندوزی کرتے رہتے.
(بحار الأنوار 103/ 87/ 3؛ ميزان الحكمة 1/ 666/ 912؛ علل الشرائع 1/ 298)

تمت بالخیر به نستعین و هو خیر المعین

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی