اسلام میں مزدور کے حقوق - 7

ملازمت اور ملازم کے
حقوق

Image by skeeze from Pixabay 


مؤلف : علی اکبر مظاهری

محرر : علی سعیدی

مترجم : اعظمي بُرَیر أبو دانیال

★★★★★★★★★★★★

★ حرام پيشوں میں ملازمت کی حرمت

اجارہ کے صحیح ہونے کی شرطوں میں سے ایک شرط یہی ہے کہ اجارہ کی منفعت کا مباح ہونا ہے، اگر کوئی شخص حرام مشاغل کے انجام دینے کیلئے اجیر ہوتا ہے تو ایسا معاملہ شرعی طور پر باطل ہے اور اس کی اجرت لینا بھی حرام ہے اور اجیر شخص بھی اس اجرت کا مالک قرار نہیں پاتا نیز ایسے مال سے کھانا بھی باطل ہے.
امام صادق آل محمد (ع) نے ایک طولانی روایت کے ذیل میں حرام اجارہ کی اقسام کے بارے میں فرمایا ہے:

«فامّا وجوه الحرام من وجوه الإجارة نظیر أن یؤاجر نفسه على ما یحرم علیه أكلة أو شربة أو لبسة أو یؤاجر نفسه فی صنعة ذٰلک الشیء أو حفظه أو لبسه أو یؤاجر فی ھدام المساجد ضراراً أو قتل النفس بغیر حلّ او حمل التصاویر والأصنام والمزامير والبرابط والخمر والخنازير والميتة والدم أو شیء من وجوه الفساد الّذی کان محّرماً علیه من غیر جھة الإجارة فیه و کل أمر منھی عنه من جھة من الجھات فمحّرم على الإنسان إجارة نفسه فیه أوله إلّا لمنفعة من استأجرته کالذّی يستأجر الأجير یحمل له الميتة ینجیھا عن أذاه أو أذی غیره و ما أشبه ذٰلک»

لیکن حرام اجارہ کی رقم كو ایسے شخص کا اجیر ہو كہ جس کے حمل کیلئے اسے کھانا یا پینا یا پہننا حرام ہے یا کسی حرام چیز کو بنانے یا اس کی حفاظت کیلئے خود کو اجیر کرے یا کسی مسجد ضرار کو توڑنے کی خاطر یا کسی نفس محترمہ کو ناحق قتل کرنا یا بتوں، مزامیر، طنبورا، شراب، سور، مردار، خون یا کسی مفسد چیز کی رقم کے جس جو غیر مناسب طور پر انسان کیلئے حرام ہے پر خود کو اجیر کرے پس ہر وہ چیز جو شرعاً انسان کیلئے ممنوع ہے تو حرام ہے کہ انسان خود کو اس کیلئے اور ان امور کی خاطر جو ان سے مربوط ہیں اجیر کرے. سوائے اس امر میں جس کا فائدہ عام لوگوں کے ساتھ ہی اجیر کو بھی پہونچتا ہے جیسے مردار کو بستی سے جنگل و بیابان کی طرف لے کر جانا اس کے مالک اور دیگران سے دور تا کہ اس مردار کی بدبو سے لوگوں کو نجات دے.
(تحف العقول، ص 350)
اسی بنیاد پر جمہوری اسلامی ایران کے کام کے قانون کے مادہ ٩ کے بند الف میں صراحت کے ساتھ قرار داد کی
مشروعیت کے سلسلہ ایک شرط عہد و پیمان کے صحیح ہونے کو مشروط قرار دیا ہے.

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی