بی بی نے کتنے سال کی عمر میں شادی کی تھی؟
مترجم: اعظمي برير ابو دانيال
سماء بنت ابی بکر اور بی بی عائشہ کی عمر و سال کا تقابل:
اہمترین مسئلہ رسولخدا (ص) کی بی بی عائشہ کی ساتھ شادی کی دقیق اور صحیح عمر و سال کو پایہ ثبوت کو پہونچاتا ہے، جس کیلئے ہم ان کی بڑی بہن اسماء کی سن و سال کو بی بی عائشہ کی سن و سال کا تقابل کریں گے. اہلسنت علما کے اقوال کے مطابق اسماء عائشہ سے دس سال بڑی تھیں اور ہجرت کے پہلے ہی سال ستائیس سال کی ہو گئی تھیں، اسی طرح سے سنہ تہتر میں اس دنیا سے رخصت ہوتے وقت ان کی کل عمر سو سال کی ہوگئی.
ابو نعيم اصفهاني اپنی کتاب معرفة الصحابة ميں تحریر کرتے ہیں:
۱- أسماء بنت أبي بكر الصديق … كانت أخت عائشة لأبيها وكانت أسن من عائشة ولدت قبل التاريخ بسبع وعشرين سنة.
ابو بكر کی بیٹی اسماء اپنے والد کہ طرگ سے عائشہ کی بہن اور اپنی چھوٹی بہن سے بہت بڑی تھیں، اسماء ستائیس سال قبل از تاریخ (ہجرت) اس دنیا میں آئیں.
الأصبهاني، أبو نعيم أحمد بن عبد الله (وفات430هـ) معرفة الصحابة، 6/ 3253، رقم: 3769، طبق برنامه الجامع الكبير.
طبراني بھی اپنی کتاب ميں تحریر کرتے ہیں:
۲- مَاتَتْ أَسْمَاءُ بنتُ أبي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ سَنَةَ ثَلاثٍ وَسَبْعِينَ بَعْدَ ابْنِهَا عبد اللَّهِ بن الزُّبَيْرِ بِلَيَالٍ......وكان لاسماء يوم مَاتَتْ مِائَةُ سَنَةٍ وُلِدَتْ قبل التَّارِيخِ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ سَنَةً .
ابو بكر کی بیٹی اسماء اپنے بیٹے عبد اللہ بن زبیر سے تہتر سال قبل اور اپنے بیٹے کے بعد ہی اس دنیا سے جوچ کیا. اسماء کی عمر وفات کے وقت سو سال کی ہوئی اور قبل از تاریخ یعنی ہجرت سے ستائیس سال پہلے ولادت ہوئی تھی.
الطبراني، سليمان بن أحمد بن أيوب ابو القاسم (وفات360هـ) المعجم الكبير، 24/ 77، تحقيق: حمدي بن عبد المجيد السلفي، ناشر: مكتبة الزهراء - الموصل، الطبعة: الثانية، 1404هـ - 1983م.
ابن عساكر دمشقی بھی اپنی کتاب ميں تحریر کرتے ہیں:
۳- كانت أخت عائشة لأبيها وكانت أسن من عائشة ولدت قبل التاريخ بسبع وعشرين سنة
اسماء اپنے والد کی جانب سے عائشہ کی بہن اور ان سے بہت بڑی تھیں، یہ قبل از تاریخ یعنی ہجرت سے ستائیس سال پہلے پیدا ہوئیں تھی.
ابن عساكر الدمشقي الشافعي، أبي القاسم علي بن الحسن إبن هبة الله بن عبد الله، (وفات571هـ) تاريخ مدينة دمشق وذكر فضلها وتسمية من حلها من الأماثل، 69/ 9 تحقيق: محب الدين أبي سعيد عمر بن غرامة العمري، ناشر: دار الفكر - بيروت - 1995.
ابن اثير جزری اپنی کتاب ميں رقم طراز ہیں:
۴- قال أبو نعيم: ولدت قبل التاريخ بسبع وعشرين سنة.
ابو نعيم نے کہا: اسماء قبل از تاریخ یعنی ہجرت سے ستائیس سال پہلے اس دنیا میں آئی تھی.
الجزري، عز الدين بن الأثير أبي الحسن علي بن محمد (وفات630هـ) أسد الغابة في معرفة الصحابة، 7/ 11، تحقيق عادل أحمد الرفاعي، ناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت / لبنان، الطبعة: الأولي، 1417 هـ - 1996 م.
نووي بھی اپنی کتاب ميں رقم کرتے ہیں:
۵- وعن الحافظ أبي نعيم قال ولدت أسماء قبل هجرة رسول الله (ص) بسبع وعشرين سنة.
اور حافظ أبو نعيم سے یہ قول نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں: اسماء کی ہجرت سے ستائیس سال پہلے ولادت ہوئی.
النووي، أبو زكريا يحيى بن شرف بن مري، (وفات676هـ) تهذيب الأسماء واللغات، 2/ 597 ـ 598، تحقيق: مكتب البحوث والدراسات، دار النشر: دار الفكر - بيروت، الطبعة: الأولى، 1996م

ایک تبصرہ شائع کریں