بی بی عائشه نے کتنے سال کی عمر میں شادی کی تھی؟
Image by Ahmad Ardity from Pixabay
مترجم: اعظمي برير ابو دانيال
جــــــــــــــــــــــــــــواب:
اہلسنت حضرات بہت ہی زیادہ اصرار اس بات کو ثابت کرنے میں ہوتا ہے کہ بی بی عائشہ کی چھ سال کی عمر میں رسولخدا (ص) کے نکاح میں آئیں اور نو سال کی عمر میں خانۂ پیغمبر خدا (ص) کے میں داخل ہوئیں یعنی کہ رخصتی ہوئی ہے اور ان مطالب کو بی بی عائشہ کی دیگر امہات المومنین و ازواج رسولخدا (ص) پر فوقیت و برتری شمار کرتے ہیں؛ لیکن کہا یہی بات حقیقت پر مبنی ہے.؟
ہم اس مضمون میں اسی بات کی تحقیق اور تجزیہ کریں گے. (ان اللہ المستعان)
بلاذری نے اپنی کتاب انساب الاشراف میں رسولخدا (ص) کی دوسری زوجہ جناب سودہ کے حالات میں تحریر کرتے ہیں:
۳- وتزوج رسولُ الله (ص) بعد خديجة، سودة بنت زَمعة بن قيس، من بني عامر بن لؤي، قبل الهجرة بأشهر... فكانت أول امرأة وطئها بالمدينة.
جناب خدیجہ (س) کے بعد رسولخدا (ص) نے ہجرت سے چند ماہ قبل ہی "سودہ بنت زمعہ سے شادی کی اور یہی سب سے پہلی زوجہ تھیں جن سے رسولخدا (ص) نے مدینہ میں ہمبستری کیا تھا.
البلاذري، أحمد بن يحيي بن جابر (وفات279هـ) أنساب الأشراف، 1/ 181، طبق برنامه الجامع الكبير.
دوسری طرف ذہبی اسل بات کے مدعی ہیں کہ سودہ بنت زمعہ رسولخدا (ص) چار سال تک کی اکیلی زوجہ ہوتی ہیں.
۴- وتوفيت في آخر خلافة عمر، وقد انفردت بصحبة النبي (ص) أربع سنين لا تشاركها فيه امرأة و لا سرية، ثم بني بعائشة بعد ... .
جناب سودہ عمر کی خلافت کے آخری سال میں اس دنیا سے وفات پائی یہی چار سال تک رسولخدا (ص) کی تنہا زوجہ تھیں اور کوئی دوسری عورت اور کنیز ان چار سالوں میں سودہ کے ساتھ امر زوجیت میں شریک نہیں تھیں پھر رسولخدا (ص) نے عائشہ کے ساتھ شادی کیا.
الذهبي، شمس الدين محمد بن أحمد بن عثمان، (وفات748هـ) تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام، 3/ 288، تحقيق د. عمر عبد السلام تدمري، ناشر: دار الكتاب العربي - لبنان / بيروت، الطبعة: الأولى، 1407هـ - 1987م.
اس سے یہی نتيجہ نکلتا ہے کہ رسولخدا (ص) سے عائشہ کی شادی ہجرت کے چوتھے سال میں ہوئی ہے (یعنی کہ رسولخدا (ص) کی جناب سودہ سے شادی کے چار سال کے بعد ہوتی ہے.)
اب ہم تاریخی اسناد و مدارک کی طرف رجوع کرتے ہوئے بی بی عائشہ کی شادی کے وقت کی عمر کی تحقیق و تجزیہ کریں گے:

ایک تبصرہ شائع کریں