بی بی نے کتنے سال کی عمر میں شادی کی تھی؟ ۴

بی بی عائشہ نے کتنے سال کی عمر میں شادی کی تھی؟

Image by Ahmad Ardity from Pixabay 

مترجم: اعظمي برير ابو دانيال

★ حافظ هيثمي اپنی کتاب ميں لکھتے ہیں:
۶- وكانت لأسماء يوم ماتت مائة سنة ولدت قبل التاريخ بسبع وعشرين سنة وولدت أسماء لأبي بكر و سنه إحدي وعشرون سنة.
وفات کے وقت اسماء کی عمر سو سال کی تھی، ان کی پیدائش ہجرت کی ستائیس سال پہلے ہوئی اور ابو بکر اپنی بیٹی کہ پیدائش کے وقت اکیس سال کے تھے.
الهيثمي، ابو الحسن علي بن أبي بكر (وفات807هـ) مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، 9/ 260، ناشر: دار الريان للتراث / دار الكتاب العربي - القاهرة، بيروت - 1407هـ..
بدر الدين عيني اپنی کتاب ميں تحریر کیا ہے:
۷- أسماء بنت أبي بكر الصديق … ولدت قبل الهجرة بسبع وعشرين سنة، وأسلمت بعد سبعة عشر إنساناً...توفيت بمكة في جمادي الأولي سنة ثلاث وسبعين بعد قتل إبنها عبد اللَّه بن الزبير، وقد بلغت المائة ولم يسقط لها سن ولم يتغير عقلها (ر).
ابو بكر كي بیٹی اسماء ہجرت سے ستائیس سال پہلے پیدا ہوئیں انہوں نے سترہویں فرد کی حیثیت سے اسلام قبول کیا اور اپنے بیٹے عبد اللہ بن زبیر کے قتل کے بعد سنہ تہتر میں اس حالت میں جبکہ ان کی عمر سو سال تک پہونچ چکی تھی تب ہی اس دنیا سے رخصت ہوئی. ان کے ایک بھی دانٹ اس عمر میں بھی ٹوٹے نہیں تھے اور ان کی عقل میں بھی کوئی خلل واقع نہیں ہوا تھا.
العيني، بدر الدين ابو محمد محمود بن أحمد الغيتابي الحنفي (وفات855هـ) عمدة القاري شرح صحيح البخاري، 2/ 93، ناشر: دار إحياء التراث العربي - بيروت.
ابن حجر عسقلاني بھی تقریب التہذیب میں تحریر کرتے ہیں:
۸- [8525]- أسماء بنت أبي بكر الصديق زوج الزبير بن العوام من كبار الصحابة عاشت مائة سنة وماتت سنة ثلاث أو أربع وسبعين.
ابو بكر كي بیٹی اسماء اور زبیر بن عوام کی زوجہ کا شمار عظیم صحابہ میں سے تھی سو سالہ زندگی بسر کیا اور سنہ تہتر یا چوہتر میں اس دنیا میں وفات پائی.
العسقلاني الشافعي، أحمد بن علي بن حجر ابو الفضل (وفات852هـ) تقريب التهذيب، 1/ 743، تحقيق: محمد عوامة، ناشر: دار الرشيد - سوريا، الطبعة: الأولى، 1406 - 1986.
ابن حجر عسقلاني اپنی دوسری کتاب الاصابه میں تحریر کرتے ہیں:
۹- وقال هشام بن عروة عن أبيه بلغت أسماء مائة سنة لم يسقط لها سن ولم ينكر لها عقل وقال أبو نعيم الأصبهاني ولدت قبل الهجرة بسبع وعشرين سنة
ہشام بن عروہ نے روایت کیا: جب اسماء کہ عمر سو سال پہونچ گئی تو ان کے کوئی ایک دانت بھی نہیں ٹوٹے اور ان کہ عقل بھی زائل نہیں ہوئی اور ابو نعیم اصفہانی نے کہا: اسماء کی ولادت ہجرت سے اٹھائیس سال پہلے ہوئی.
العسقلاني الشافعي، أحمد بن علي بن حجر ابو الفضل (وفات852هـ) الإصابة في تمييز الصحابة، 7/ 487، تحقيق: علي محمد البجاوي، ناشر: دار الجيل - بيروت، الطبعة: الأولي، 1412هـ - 1992م.
ابن عبد البر قرطبی بھی رقم کرتے ہیں:
۱۰- وتوفيت أسماء بمكة في جمادى الأولى سنة ثلاث وسبعين بعد قتل ابنها عبد الله بن الزبير بيسير … قال ابن إسحاق إن أسماء بنت أبي بكر أسلمت بعد إسلام سبعة عشر إنسانا … وماتت وقد بلغت مائة سنة.
جمادی الاول کی اسماء کی وفات مکہ میں سنہ تہتر سال کی میں اپنے بیٹے عبد اللہ بن زبیر کے قتل کے بعد ہوئی…..ابن اسحاق نے کہا: ابو بکر کی بیٹی اسماء سترہ افراد کے بعد اسلام لائی اور اس حالت میں دنیا سے کوچ کیا کہ ان کی عمر سو سال پہونچی.
النمري القرطبي، أبو عمر يوسف بن عبد الله بن عبد البر (وفات463ھ) الاستيعاب في معرفة الأصحاب، ج 4/ 1783 ـ 1782، تحقيق: علي محمد البجاوي، ناشر: دار الجيل، بيروت، الطبعة: الأولي، 1412هـ..

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی