معاونین شیطان کے نام نیز ان کے سپرد امور - ۱

شیطان کے معاونین کے نام نیز ان کے سپرد امور

Image by NickyPe from Pixabay

مترجم: اعظمی بُریر ابو دانیال

شیطان کے معاونین و مددگار ہر موقع و محل اور ہر زمان و مکان میں ابلیس کی ہی خدمت میں حاضر رہتے ہیں تا کہ اسے اپنے مقاصد تک پہونچائیں۔
سفینۃ البحار میں منقول ہے: شیطان بھی چند معاون و مددگار رکھتا ہے کہ جو اسے انسانوں کو وسوسہ میں مشغول کرنے میں مدد و نصرت کرتے رہتے ہیں، یہی شیاطین ہر موقع و محل پر اور ہر زمان و مکان میں ابلیس کی خدمت میں موجود رہتے ہیں تا کہ وہ لوگ اس کے اہداف تک پہونچا سکے۔

۱۔ وَلہَان:
یہ انسان کو طہارت و نماز میں وسوسہ میں مبتلا کرتا ہے اور انہیں اس شک و شبہہ میں ڈالتا ہے کہ یہ نماز باطل ہے۔

۲۔ ہفاف:
اسے مامور کر رکھا ہے کہ بیابانوں و صحراؤں میں انسانوں کو ایذا پہونچائے اور ڈرانے کیلئے انہیں وہم و خیال ڈالے یا یہ مختلف حیوانات کی شکل و صورت میں اپنے کو ڈھال کر انسانوں کو ڈرائے۔

۳۔ زَلَنبُور:
یہ بازاروں پر موکل ہے اور لغویات و جھوٹ نیز جھوٹی قسم و تجار کا اپنے ہی مال کی حد سے زیادہ تعریف کرنا انہیں کی نظر میں زینت قرار دیتا ہے۔

۴۔ ثبر:
جس وقت انسان پر کوئی مصیبت نازل ہوتی ہے تو انہیں چہرہ نوچنا اور خود کو ہی طمانچہ مارنا نیز گریبان و کپڑا پھاڑنا جیسے عمل کو انسان کیلئے پسندیدہ امر جلوہ قرار دیتا ہے۔

۵۔ اَبَیِّض:
یہ انبیاؑ کو وسوسہ میں ڈالتا ہے یا اس امر پر مامور ہے کہ انسان کو غیظ و غضب میں مبتلا کرے اور غضبناكي کو ان ہی کی نظر میں توجیہ و بہانہ کے طور پر جلوہ نمائی کرتا ہےاور انہیں اسی وسیلہ سے خون خرابہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔


۶۔ اَعوَر:
اس کا کام مردوں و عورتوں کی شہوات کو تحریک کرتا ہے اور انہیں ہیجان میں ڈالنے کا سبب قرار دیتا ہے! اور انسان کو شہوت انگیز کرتے ہوئے زنا کرتا ہے۔ (یہ اعور وہی شیطان ہے جس نے بنی اسرائیل کے ایک عابد بنام برصیصا کو وسوسہ میں ڈالا تا کہ ایک نوجوان عورت سے زنا کرے۔) 

۷۔ دَاسِم:
یہ ہمیشہ گھروں کی نگہبانی کرتا ہے،جس وقت انسان گھر میں داخل ہو اور اہل خانہ کو سلام نہ کرے اور خدا کا نام زبان سےنہ لے آئے تواسی کے ساتھ گھر میں داخل ہوجاتا ہے اور انہیں اس قدر وسوسہ میں مبتلا کرتا ہے کہ اس گھر میں شر و فتنہ ایجاد کردیتا ہے۔

۸۔ مَطرَش:
یہ اس بات پر مامور ہے کہ جھوٹی خبریں پھیلائی جائیں یا جھوٹ موٹ کے امور کی جعلسازی کرے اس حالت میں کہ ان افواہوں و جھوٹی خبروں کی کوئی بھی حقیقت نہیں ہوتی ہے۔

۹۔قنذر:
یہ افراد کی زندگی پر نظر رکھنے پر مامور ہے، کس شخص کے بھی گھر میں چالیس روز تک طنبور موجود ہوگا پس اس کی غیرت کو یہی ختم کر دیتا ہے اس طریقہ سے کہ انسان اپنی ہی ناموس کے مقابل میں کوئی بھی امتیاز کو فراموش کر دیتا ہے۔

۱۰۔ دَہَار:
یہ مامور ہے اس امر پر کہ مومنین کو خواب میں آزار پہونچاتا ہے اس طرح سے کہ انسان خوابوں میں وحشتناک امر کو دیکھتا ہے یا پھر خواب میں نا محرم عورتوں کی شکل میں آجاتا ہےاور انسان کو وسوسہ میں ڈالتا ہےیہاں تک کہ وہ انہیں محتلم کرے۔

  

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی