شیطان کے معاونین کے نام نیز ان کے سپرد امور
مترجم: اعظمی بُریر ابو دانیال
شیطان کے معاونین و مددگار ہر موقع و محل اور ہر زمان و مکان میں ابلیس کی ہی خدمت میں حاضر رہتے ہیں تا کہ اسے اپنے مقاصد تک پہونچائیں۔
سفینۃ البحار میں منقول ہے: شیطان بھی چند معاون و مددگار رکھتا ہے کہ جو اسے انسانوں کو وسوسہ میں مشغول کرنے میں مدد و نصرت کرتے رہتے ہیں، یہی شیاطین ہر موقع و محل پر اور ہر زمان و مکان میں ابلیس کی خدمت میں موجود رہتے ہیں تا کہ وہ لوگ اس کے اہداف تک پہونچا سکے۔
۱۱۔ قبض:
اس شیطان کو تخم ریزی کرنے پر مامور کیا ہے، لہذا یہ ایک ہی دن میں تیس انڈے دیتا ہے جس میں سے دس عدد مشرق میں، دس عدد مغرب میں اور دس عدد زمین پر انڈے دیتا ہے نیز ہر ایک انڈے سے چند شیاطین، عفریتوں، مہیب و بدہیکل اور جنات اسی انڈوں سے خارج ہوتے ہیں کہ یہ سارے ہی انسان کے دشمن ہوتے ہیں۔
۱۲۔تمریح:
امام صادقؑ نے فرمایا : ابلیس کیلئے افراد کو گمراہ کرنے میں یہی مدد کرنے ولا ہے کہ جس کا نام تمریح ہوتا ہے یہی شب کی ابتدا میں مغرب و مشرق کے درمیان وسوسہ کرنے سے انہی لوگوں کو اسی وسوسہ میں مبتلا کر کے وقت کو بلا وجہ گنواتے ہیں۔
۱۳۔ قزح:
امیر المومنینؑ سے ابن کوّا نے قوس و قزح کے سلسلہ میں پوچھا.
تو آنحضرت نے فرمایا: تم قوسِ قزح مت کہو۔! کیونکہ قزح شیطان کا نام ہے بلکہ "قوس الٰہ و قوس الرحمن" ہی کہا کرو۔
تو آنحضرت نے فرمایا: تم قوسِ قزح مت کہو۔! کیونکہ قزح شیطان کا نام ہے بلکہ "قوس الٰہ و قوس الرحمن" ہی کہا کرو۔
۱۴۔ زَوَال:
مرحوم کلینیؒ نے عطیہ بن معزام سے روایت نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا: میں حضرت امام صادقؑ کی خدمت میں تھا اور ایک مرد کو جو مرض انبہ میں مبتلا تھا اور یہ بیماری اس میں پائی جاتی ہے کا میں نے تذکرہ کیا تو آنحضرتؑ نے فرمایا: زوال ابلیس کا بیٹا ہے جو انہی کے ساتھ مرض میں مشارکت رکھتا ہے تب ہی یہ لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔
۱۵۔ لاقیس:
یہ شیطان کی بیٹیوں میں سے ایک ہے اور اس کا کام یہی ہے کہ عورتوں کو ہمجنس بازی میں مشغول کرنا ہے یا مساحقہ کے عمل کو قوم لوط کی عورتوں کو اسی نے تعلیم دیا ہے۔
۱۶۔ متکون:
یہ اپنی شکل و صورت کو تبدیل کرتا ہے اور خود ہی کو صغیر و کبیر کی صورت میں ڈھالتا ہے اور لوگوں کو فریب بھی دیتا ہے اور اسی کے ذریعہ سے لوگوں کو گناہ کرنے پر مجبور کرتا ہے۔
۱۷۔ مذہب:
یہ خود ہی کو مختلف صورتوں اور شکلوں میں ڈھالتا ہے سوائے پیغمبر و اوصیائے انبیا کے صورت کے، یہ لوگوں کو ہر ایک وسیلہ سے گمراہ کر سکتا ہے۔
۱۸۔ خنزب:
یہی نماز گزار اور ان کی نماز کے درمیان حائل ہوتا ہےیعنی دل کی توجہ کو اللہ کی طرف سے بھٹکاتا ہے۔
جیسا کہ روایت میں وارد ہوا ہے: حضرت رسولخداؐ کی خدمت میں عثمان بن ابو عاص بن بُشر نے عرض کیا: میری نماز اور قرائت کے درمیان شیطان حائل ہوتا ہے یعنی قلب کی توجہ کو مجھے محروم کرتا ہے۔
تو آنحضرتؐ نے جواب میں فرمایا: اس شیطان کا نام خنزب ہے، پس جس وقت بھی تم اس سے ڈرو تو خدا کی پناہ طلب کرو۔
جیسا کہ روایت میں وارد ہوا ہے: حضرت رسولخداؐ کی خدمت میں عثمان بن ابو عاص بن بُشر نے عرض کیا: میری نماز اور قرائت کے درمیان شیطان حائل ہوتا ہے یعنی قلب کی توجہ کو مجھے محروم کرتا ہے۔
تو آنحضرتؐ نے جواب میں فرمایا: اس شیطان کا نام خنزب ہے، پس جس وقت بھی تم اس سے ڈرو تو خدا کی پناہ طلب کرو۔
۱۹۔ مقلاص:
یہ جوئے پر موکل شیطان ہے، تمام ہی جواری اسی کے حکم کے مطابق عمل کرتے ہیں، لہذا لوگوں کے درمیان جوئے، ہار اور جیت کے ذریعہ اختلاف اور دشمنی کا بیج بوتا ہے تا کہ لوگ دشمنی و اختلاف میں ہی مبتلا رہیں۔
۲۰۔ طرطبہ:
شیطان ملعون کی بیٹیوں میں سے ایک ہے اس کا کام یہی ہے کہ عورتوں کو زنا میں مشغول کرے اور انہیں ہمجنس بازی کی تلقین کرتی ہے۔
ماخوذ: سفینة البحار، 1/ 99 و 100
تمت بالخیر به نستعین و هو خیر المعین


ایک تبصرہ شائع کریں