بی بی عائشه نے کتنے سال کی عمر میں شادی کی تھی؟
Image by Amirul Islam from Pixabay
مترجم: اعظمي برير ابو دانيال
جــــــــــــــــــــــــــــواب:
اہلسنت حضرات بہت ہی زیادہ اصرار اس بات کو ثابت کرنے میں ہوتا ہے کہ بی بی عائشہ کی چھ سال کی عمر میں رسولخدا (ص) کے نکاح میں آئیں اور نو سال کی عمر میں خانۂ پیغمبر خدا (ص) کے میں داخل ہوئیں یعنی کہ رخصتی ہوئی ہے اور ان مطالب کو بی بی عائشہ کی دیگر امہات المومنین و ازواج رسولخدا (ص) پر فوقیت و برتری شمار کرتے ہیں؛ لیکن کہا یہی بات حقیقت پر مبنی ہے.؟
ہم اس مضمون میں اسی بات کی تحقیق اور تجزیہ کریں گے. (ان شاء اللہ المسنعان)
اصل موضوع میں میں داخل ہونے سے پہلے ہمیں چاہئے کہ رسولخدا (ص) سے بی بی عائشہ سے شادی کی تاریخ روشن و واضح ہو تا کہ ہم بعد کے نتائج کو حاصل کر سکیں کہ آنحضرت (ص) کے ساتھ شادی یا نکاح کے وقت ان کی عمر کتنے سال کی ثابت ہوتی ہے.
بی بی عائشہ کی رسولخدا (ص) کے ساتھ شادی کے بارے میں تاریخی اعتبار سے مختلف اقوال اور نظریے پائے جاتے ہیں.
محمد بن اسماعيل بخاري، خود عائشہ سے نقل کرتے ہیں کہ رسولخدا (ص) نے حضرت خدیجہ (س) کے تین سال بعد ان سے شادی کی ہے:
۱- حدثنا قُتَيْبَةُ بن سَعِيدٍ حدثنا حُمَيْدُ بن عبد الرحمن عن هِشَامِ بن عُرْوَةَ عن أبيه عن عَائِشَةَ (ر) قالت ماغِرْتُ علي امْرَأَةٍ ماغِرْتُ علي خَدِيجَةَ من كَثْرَةِ ذِكْرِ رسول اللَّهِ (ص) إِيَّاهَا قالت وَتَزَوَّجَنِي بَعْدَهَا بِثَلَاثِ سِنِينَ وَأَمَرَهُ رَبُّهُ عزوجل أو جِبْرِيلُ (ع) أَنْ يُبَشِّرَهَا بِبَيْتٍ في الْجَنَّةِ من قَصَبٍ.
عائشہ سے منقول ہے: مجھ سے زیادہ کسی بھی عورت نے خدیجہ سے حسد نہیں کیا کیونکہ:
۱- رسولخدا (ص) انہیں بہت زیادہ یاد کرتے تھے.
۲- رسولخدا (ص) نے جناب خدیجہ کی وفات کے تین سال بعد مجھ سے شادی کیا.
۳- خداوند عالم نے جبرئیل (ع) کو حکم دیا یا رسولخدا (ص) کے ذریعہ جناب خدیجہ کو سلام پہونچایا اور انہیں بہشت میں ایک گھر کی بشارت دیا کہ جو نَی (سر کنڈوں) سے بنا ہوا ہے.
البخاري الجعفي، محمد بن إسماعيل أبو عبد الله (وفات256هـ) صحيح البخاري، 3/ 3606، ح 3606، كتاب فضائل الصحابة، بَاب تَزْوِيجِ النبي (ص) خَدِيجَةَ وَفَضْلِهَا (ر)، تحقيق د. مصطفي ديب البغا، ناشر: دار ابن كثير، اليمامة - بيروت، الطبعة: الثالثة، 1407 - 1987.
اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ حضرت خدیجہ نے (س) بعثت کے دسویں سال اس دنیا سے کوچ کیا ہے تو پھر رسولخدا (ص) کا بی بی عائشہ سے بعثت کے تیرہویں سال ہی ہوا ہے.
ابن ملقن بخاری کی روایت کو نقل کرتے ہوئے اپنے استدلال میں تحریر کرتے ہیں.
۲- وبني بها بالمدينة في شوال في السنة الثانية.
"ہجرت کے دوسرے سال ماہ شوال میں رسولخدا (ص) بی بی عائشہ کو اپنے گھر لائے"
الأنصاري الشافعي، سراج الدين أبي حفص عمر بن علي بن أحمد المعروف بابن الملقن (وفات804هـ) غاية السول في خصائص الرسول (ص) 1/ 236، تحقيق: عبد الله بحر الدين عبد الله، ناشر: دار البشائر الإسلامية - بيروت - 1414هـ - 1993م.
مذکوره بالا روایت کے مطابق رسولخدا (ص) بعثت کے تیرہویں سال بی بی عائشہ کو اپنے عقد نکاح میں لاتے ہیں اور ہجرت کے دوسرے ہی سال رسم و رواج کے طور پر شادی کو انجام دیتے ہیں.
بعض اہلسنت علما کے نقل کے مطابق ہم اس نتیجہ پر ہہونچتے ہیں کہ رسولخدا (ص) کا بی بی عائشہ کے ساتھ ہجرت کے چوتھے سال شادی ہوئی ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں