رزق و روزی میں اضافہ کیلئے مروی ۳۰ اعمال

رزق و روزی میں اضافہ کیلئے مروی ۳۰ اعمال

Ramadan, Ramadhan, Night, Religious, Celebration
Image by Zaid ali from Pixabay 

[امام محمد باقر (ع) نے فرمایا ہے: تم پر لازمی ہيکہ وقت سحر میں طلوع آفتاب تک دعائیں پڑھے يا دعائيں مانگے کہ ان اوقات میں آسمان کے دروازے کھلے جاتے ہیں اور روزی و رزق تقسیم کیا جاتا ہے اور عظیم حاجات بھی پوری كي جاتي ہيں.]

آیات اور روایات كي بنياد پر روزی و رزق میں اضافہ کے موجب اعمال مندرجہ ذیل ہیں:

۱- نماز کو اہمیت دینا خاص طور پر اول وقت نماز پڑھنا چاہئے.
۲- والدین کا اپنی اولاد سے راضی ہونا اور ان کی دعاؤں کا شامل حال ہونا.
۳- راہ خدا میں انفاق کرنا یا صدقہ دینا.
۴- برادر مومن کیلئے دعائے خیر کرنا.
۵- گناہ سے پرہیز کرنا اور پچھلے گناہوں سے خالص توبہ کرنا.
۶- حسن اخلاق کا ہونا، خیر و نیکی کی نیت کا رکھنا.
۷- لوگوں کے حقوق ادا کرنا جیسے میراث وغیرہ.
۸- اللہ کا حق ادا کرنا جیسے رقوم شرعیہ یعنی زکات و خمس ادا کرنا.
۹- صفت قناعت کو اپنانا اور زندگی کے اخراجات میں میانہ روی اختیار کرنا.
۱۰- گھر والوں کے ساتھ نیکی و بھلائی کرتے رہنا.
۱۱- مہمان نوازی کرنا اور محتاج افراد کو کھانے کے ذریعہ انفاق کرنا.
۱۲- ہمیشہ با وضو رہنا.
۱۳- نکاح اور شادی کرنا.
۱۴- تَہَجُّد کی نماز یعنی نماز شب پابندی سے پڑھنا.
۱۵- اللہ کی نعمتوں کا شکر بجا لانا.
۱۶- روزانہ نماز مغرب یا عشاء کے بعد "سوره واقعه و سورہ توحید" کی تلاوت کرتے رہنا.
۱۷- نماز پنجگانہ کے بعد تسبیحات حضرت فاطمہ زہرا (س) پڑھنا یعنی ۳۴ مرتبہ "اَللّّٰہُ أَکبَر" و ۳۳ مرتبہ "اَلحَمدُ لِلّّٰہ" اور ۳۳ مرتبہ "سُبحَانَ اللّّٰہ" نیز ۱ مرتبہ "لَا إِِِٰلٰہَ إِلَّّا اللّّٰه" کہنا.
۱۸- غروب آفتاب سے پہلے گھر میں روشنی کرنا.
۱۹- امام حسین (ع) کی زیارت کیلئے جانا نیز حج و عمرہ کرنا.
۲۰- دینی برادران اور اور حضرت علی (ع) کے شیعون کی مالی مدد کرنا چاہے نیز یہ مالی امداد قرض حسنہ کی شکل میں ہو یا پھر بلا عوض کی صورت میں مالی مدد کرنا ہے نیز اس سلسلہ میں بہت سی روایات میں تاکیدات و سفارشات پائی جاتی ہیں.
۲۱- رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحم کرنا اور ان سے ملاقات کرنا نیز مزاج پرسی کرنا.
۲۲- اللہ کے ذکر کو زبان سے بہت زیادہ کرنا جیسے "لَا حولَ وَ لَا قُوَّّۃَ إِلَّّا بِاللّّٰهِ العَلَیِّّ العَظِیم". 
۲۳- امام تقی الجواد (ع) کو اپنی دعاؤن میں وسیلہ قرار دینا.
۲۴- اذان فجر اور نماز صبح ادا کرنے کے بعد تعقیبات میں مشغول رہنا.
(امام محمد باقر (ع) نے فرمایا ہے: تم پر لازمی ہے کہ وقت سحر میں طلوع آفتاب تک دعائیں پڑھیں اور دعا مانگے کہ ان اوقات میں آسمان کے دروازے کھلے جاتے ہیں اور روزی و رزق تقسیم کیا جاتا ہے اور عظیم حاجات بھی پوری كي جاتي ہيں.)
۲۵- نماز فجر کے بعد "یَا فَتَّاحُ" کے ذکر کو ۷۰ مرتبہ کہنا.
۲۶- نماز عصر کے بعد "یَا وَهَّابپ" کے ذکر کو ۱۰۰ مرتبہ کہنا.
۲۷- ہر روز مستقل طور سے زبان پر "یَا غَنِیُّّ" کے ذکر کو جاری رکھنا.
۲۸- ہر روز مستقل "سورہ ذاریات" اور "سورہ مزّمّل" کی تلاوت کرنا
۲۹- بعض ادعیہ ماثورہ اور مروی نمازیں مفاتیح الجنان میں مذکورہ کو بجانا لانا.
۳۰- ہر روز "دعائے فرج" پڑھنا اور "آیة الکرسی" کی تلاوت کرنا.
تمت بالخير

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی