شیطان کی مسجد یعنی سجدہ کرنے کی جگہ کہاں ہے اور اس کے موذن یعنی پکارنے والے کون لوگ ہیں۔؟
Image by SamWilliamsPhoto from Pixabay
مترجم : اعظمی بُرَیر ابو دانیال
پیغمبر (ص) نے شیطان سے پوچھا: تیری مسجد کہاں ہے۔؟
شیطان نے جواب دیا: ایسے بازار ہیں جو خیانت اور اموال میں جعلسازی سے بھر پور ہوتے ہیں۔
پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: تو کیسے لوگ کے ساتھ کھانے میں شریک ہوتا ہے۔؟
شیطان نے جواب دیا: وہ مرد اور خواتین جو دسترخوان پر کھانے کیلئے بیٹھتے ہیں اور اللہ کے نام سے شروع نہیں کرتے۔
رسولخدا (ص) نے فرمایا؛ تیرے نزدیک کون عزیز ہے۔؟
شیطان نے جواب دیا: جو شخص مستقل طور پر اللہ کی معصیت میں ڈوبا ہوا ہے اور اللہ کی معصیت کرنے کیلئے ایک لمحہ کی خاطر بھی وہ اسے معطل نہیں کرتا ہے اور نہ ہی اسے چھوڑتا ہے۔
حضرت رسول اسلام (ص) نے شیطان سے پوچھا: کیا تیرا کوئی ایک موذن بھی ہوتا ہے۔؟
شیطان نے جواب دیا: شب کی تاریکی میں ناچنے گانے والے اور ان کے منتظمین میرے موذن (پکانے والے) ہیں۔
آنحضرت (ص) نے پوچھا؛ تیرا شکار کون ہے۔؟
شیطان نے کہا: وہ مرد جو نظر بازی کرتے ہیں۔
پیغمبر خدا (ص) نے پوچھا: کن لوگوں کو تو زیادہ محبوب رکھتا ہے۔؟
شیطان نے جواب دیا: وہ شخص جس کے اخلاق اور اس کی زبان سے معاشرہ اور خاندان درہم برہم ہو جاتا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں