بی بی نے کتنے سال کی عمر میں شادی کی تھی؟ -۶

بی بی عائشه نے کتنے سال کی عمر میں شادی کی تھی؟

Image by Amirul Islam from Pixabay 

مترجم: اعظمي برير ابو دانيال
نتیجہ:
اسماء بعثت کے پہلے ہی سال چودہ سالہ اور عائشہ سے دس سال بڑی ہوتی ہیں-
پس عائشہ بعثت کے ہی پہلے سال چار سالہ ہوتی ہیں اور بعثت کے تیرہویں سال میں (جس سنہ میں رسولخدا (ص) سے عقد ہوتا یے) تو یہ سترہ سالہ ہوتی ہیں اور سنہ دو ہجری کے ماہ شوال میں (جب رسولخدا (ص) کے گھر میں رخصت ہو کر جاتی ہیں) توانیس سالہ ہوتی ہیں. 
دوسری طرف: اسماء سنہ تہتر ہجری میں 100 سالہ ہوتی ہیں.
پس 100 ميں سے 73 گھٹائیں گے تو 27 بچيں گے. پھر تو نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ ہجرت کے پہلے سال وہ 27 سال كي ہوتی ہیں.
اسماء اپنی بہن عائشہ سے 10 بڑی ہوتی ہیں تو اب 27 ميں سے 10 سال گھٹا دیں گے تو 17 سال ہی بچتے ہیں ہیں.
نتیجہ یہی نکلتا ہے کہ عائشہ کی عمر ہجرت کے پہلے سال ہی 17 سالہ سن ہوتا ہے.
ہم نے اس پہلے یہی ثابت کیا ہے کہ پیغمبر اسلام نے سنہ دو ہجری کے شوال ماہ میں باقاعدہ رخصتی انجام دی جاتی ہے یعنی کہ عائشہ کی رسولخدا (ص) سے شادی کے وقت 19 سال كي ہی عمر ہوتی ہے.

جناب عائشہ کس عمر میں اسلام لائی:
بي بي عائشہ کس سال اسلام لائیں اور رسولخدا (ص) کے ساتھ شادی کے وقت ان کا سن و سال بھی ہم روشن و مشخص کرتے ہیں.
اہلسنت علماء کے اقوال کے مطابق بی بی عائشہ بعثت کے پہلے ہی سال ایمان لائیں اور اس وقت تک صرف ان اٹھارہ افراد نے ہی رسولخدا (ص) کی صدا پر لبیک کہا.
نووي اپنی کتاب تهذيب الأسماء ميں تحریر کرتے ہیں:
۱- وذكر أبو بكر بن أبي خيثمة في تاريخه عن ابن إسحاق أن عائشة أسلمت صغيرة بعد ثمانية عشر إنسانا ممن أسلم .
ابن ابی خیثمه نے اپنی تاریخ میں ابن اسحاق سے نقل کریا ہے کہ عائشہ بچپن میں ہی ایمان لائیں. 
النووي، أبو زكريا يحيى بن شرف بن مري، (وفات676هـ) تهذيب الأسماء واللغات، 2/ 615، تحقيق: مكتب البحوث والدراسات، دار النشر: دار الفكر - بيروت، الطبعة: الأولى، 1996م.
مقدسي بھی اپنی کتاب میں تحریر کرتے ہیں:
۲- وممن سبق إسلامه أبو عبيدة بن الجراح والزبير بن العوام وعثمان بن مظعون ... ومن النساء أسماء بنت عميس الخثعمية إمرأة جعفر إبن أبي طالب وفاطمة بن الخطاب إمرأة سعيد بن زيد بن عمرو وأسما بنت أبي بكر وعائشة وهي صغيرة فكان إسلام هؤلاء في ثلاث سنين ورسول الله  يدعو في خفية قبل أن يدخل دار أرقم بن أبي الأرقم.
جو لوگ اسلام لانے میں دوسروں پر مقدم ہوئے: أبو عبيدة بن جراح، زبير بن عوام اور عثمان بن مظعون … اور خواتین میں اسماء بنت عمیس خثعمیه یعنی جعفر بن ابيطالب کی زوجہ، فاطمة بن خطاب یعنی سعيد بن زيد بن عمرو کی زوجہ، اسما بنت أبي بكر اور عائشة جبکہ وہ ابھی بچی ہی تھیں. یہ تمام افراد بعثت کے پہلے ہی تین سال میں اسلام قبول کر کے ایمان لائے جبکہ رسولخدا (ص) مخفی طور پر لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دے رہے تھے اس پہلے کہ رسولخدا (ص) ارقم بن ابی ارقم کے گھر میں وارد ہوں.
المقدسي، مطهر بن طاهر (وفات507هـ) البدء والتاريخ، 4/ 146، ناشر: مكتبة الثقافة الدينية - بور سعيد.
ابن ہشام نے بھی بی بی عائشہ کا نام ان فراد میں شمار کیا ہے جو لوگ بعثت کے پہلے ہی سال ایمان لائے ہیں ابھی وہ بچپن کی حالت میں ہی رہے.
۳- إسلام أسماء وعائشة إبنتي أبي بكر وخباب بن الأرت وأسماء بنت أبي بكر وعائشة بنت أبي بكر وهي يؤمئذ صغيرة وخباب بن الأرت حليف بني زهرة.
ابو بكر كي دو بیٹیوں اسماء اور عائشہ اسلام لائیں نیز خباب بن ارت، اسماء بنت ابی بکر اور عائشہ بنت ابی بکر اسلام لائے اور عائشہ اس وقت بچی تھیں نیز خباب بن ارت قبیلہ بنی زہرہ کے حلیف تھے.
الحميري المعافري، عبد الملك بن هشام بن أيوب أبو محمد (وفات213هـ) السيرة النبوية، ج 2/ 92، تحقيق طٰهٰ عبد الرؤف سعد، ناشر: دار الجيل، الطبعة: الأولى، بيروت - 1411هـ..
نتیجہ:
ہم اگر عائشہ کے اسلام لانے کو (بعثت کے پہلے ہی سال کو شمار کریں) تو ان کی عمر سات سال قرار پاتی ہے.
اگر ہجرت کے دوسرے سال (رسمی طور پر رسولخدا (ص) سے شادی و رخصتی کو تسلیم کرتے ہیں) تو بی بی عائشہ کی عمر بائیس سال قرار پاتی ہے.
اگر بی بی عائشہ کے سلسلہ میں ہم بلاذری کے قول کو قبول کریں کہ رسولخدا (ص) کے ساتھ جناب سودہ کی شادی کے چار سال بعد ہوئی ہے یعنی ہجرت کے چوتھے سال آنحضرت نے شادی کی ہے تب عائشہ کی عمر رسولخدا (ص) کے ساتھ شادی کے وقت چوبیس سال قرار پائے گی.
اب یہی عمر کی گنتی بی بی عائشہ کی تب تبدیل ہوجاتی ہے جب ان کے ایمان لانے کا لحاظ کرتے ہوئے حساب لگاتے ہیں.
لہذا رسولخدا (ص) کے ہمراہ بی بی عائشہ کی عمر شادی کے وقت چھ سال اور نو سال ہونا بنی امیہ کے زمانہ کا خود ساختہ جھوٹوں میں سے ایک یہ بھی فقط جھوٹ و افترا ہے اور تاریخی واقعات و حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا.
بس انہیں کنواری ثابت کرنے کیلئے ہی یہ سارے جھوٹ و جعل سازی کی گئی ہے فقط.
کامیاب و کامران ہوں.

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی