مختصر نماز کا اردو ترجمہ

Image by mohamed Hassan from Pixabay 

مختصر نماز کا اردو ترجمہ

-- اردو ترجمہ اذان و اقامت --

"اَللهُ‏ أَكْبَرُ"
خدا ہی سب سے بڑا ہے۔

"أَشهَدُ أَن لَا إِلٰهَ إلَّا اللهُ" 
میں شہادت دیتا ہوں کہ کوئی بھی خدا پرستش کے لائق نہیں ہے مگر اس خدائے واحد کے اور اس کا کوئی بھء شریک نہیں ہے۔

"أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً رَّسُولُ اللهِ" 
میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد (ص) اللہ کے آخری پیغمبر اور اس کے رسول ہیں۔

"أَشهَدُ أَنَّ أَمِیرَ الْمُؤمِنِینَ وَ إِمَامَ المُتَّقِينَ عَلِیّاً وَّلِیُّ الله"
میں گواہی و شہادت دیتا ہوں کہ حضرت علی (ع) مؤمنین کے امیر اور مخلوقات پر خدا کی طرف سے ولی ہیں۔

"حَیَّ عَلَی الصَّلَاه"
نماز کیلئے جلدی کرو۔

"حَیَّ عَلَی الفَلاحِ"
فلاح کی طرف جلدی کرو۔

"حَیَّ عَلیٰ خَیرِ الْعَمَلِ"
عمل خیر یعنی نماز کی طرف جلدی کرو.

یہ جملہ اقامت میں کہنا چاہئے
"قَد قَامَتِ الصَّلَاه"
بیشک نماز قائم ہو گئی۔

"اَللهُ‏ أَكْبَرُ"
خدا ہر ایک چیز سے بہت بڑا ہے.

"لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ"
کوئی بھی خدا نہیں ہے سوائے خدائے واحد کے جوئی شریک نہیں ہے۔

نوٹ:
اذان و اقامت میں جزوی فرق درج ذیل ہے:
۱- اذان میں صرف ابتدا کی تکبیر چار بار اور بقیہ جلمے دو دو بار کہے جاتے ہیں.
۲- اقامت میں تمام ہی جملے دو دو بار کہے جاتے ہیں اور صرف آخری جملہ ایک ہی بار کہا جاتا ہے.
۳- حی علی خیر العمل کے جملہ کے بعد ہی "قد قامت الصلاۃ" کے جملہ کا اضافہ کیا جاتا ہے جسے دو بار ہی کہا جاتا ہے.
۴- اقامت کیلئے قبلہ کی طرف رخ کرنا لازمی ہے نیز قیام بھی ہونا چاہئے.
۵- اذان تو مستحب ہے لیکن اقامت کو بہر حال ترک نہیں کرنا چاہئے.

اذان کے بعد یہ دعا پڑھنا چاہئے

(مترجمه خيرآبادي مفاتیح الجنان - حاشيه 45 و 46)
أَللّٰهُمَّ اجْعَلْ قَلْبِي بَآرّاً، وَعَيْشِي قَآرّاً، وَرِزْقِي دَآرّاً، وَاجْعَلْ لِي عِنْدَ قَبْرِ رَسُولِكَ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ مُسْتَقَرّاً وَ قَرَاراً. أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
(اصول الكافي 3/ 308، حديث: 23)
★★ أَللّٰهُمَّ اجْعَلْ قَلْبِي بَآرّاً، [وَعَيْشِي قَآرّاً] وَرِزْقِي دَآرّاً،
وَاجْعَلْ لِي عِنْدَ قَبْرِ رَسُولِكَ [صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَ آلِهِ] قَرَاراً وَ مُسْتَقَرّاً. أَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ مع تقديم و تاخير
خدایا میرے دل کو نیک اور میری زندگی کو مطمئن اور میرے رزق كو مسلسل قرار دیدے اور میرے واسطہ قبر اپنے پیغمبر کے پاس دائمی مستقر قرار دیدے. خدایا! محمد (ص) اور ان کی آل اطہار پر بھی برکت و رحمت نازل کر!

اقامت كے بعد یہ دعا پڑھے:
أَللّٰهُمَّ إِلَيْكَ تَوَجَّهْتُ، وَمَرْضَاتَكَ طَلَبْتُ، وَثَوابَكَ ابْتَغَيْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ. اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ‌مُحَمَّدٍ وَافْتَحْ مَسَامِعَ قَلْبِي لِذِكْرِكَ، وَثَبِّتْنِي عَلَىٰ دِينِكَ وَدِينِ نَبِيِّكَ، وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي، وَهَبْ لِي‌مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً، إِنَّكَ‌ أَنْتَ الْوَهَّابُ

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
خدایا میں تیری طرف متوجہ ہوں، تیری رضا چاہتا ہوں، تیرے ثواب کا خواہشمند ہوں، تجھ پر ایمان لایا ہوں اور تجھی پر بھروسہ کیا ہے. خدایا محمد و آل محمد پر رحمت ناشل فرما. اپنی یاد کیلئے میرے دل کے کانوں کو کھول دے. اپنے اور اپنے پیغمبر کے دین پر ثابت قدم رکھ اور خبردار ہدایت کے بعد میرے دل میں کجی نہ پیدس ہونے پائے. مجھے اپنی بارگاہ سے رحمت عنایت فرما کہ تو ہی بہترین عطا کرنے والا ہے.

تکبیرۃ الاحرام سے پہلے یہ دعا پڑھنا چاہئے:
"یَا مُحْسِنُ قَدْ أَتَاكَ الْمُسِی‌ءُ، وَقَد أَمَرْتَ الُمُحْسنَ أَنْ یتَجَاوَزَ عَنِ الْمُسِی‌ءِ، أَنتَ المُحسِنُ وَ 
 أَنَا المُسِی‌ءُ، فَبِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّدٍ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَ تَجاوَزْ عَنْ قَبِیحٍ ما تَعْلَمُ مِنِّی"

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
اے احسان کرنے والے خدا جو اپنے بندوں پر احسان کرتا ہے! گنہگار بندہ تیری بارگاہ میں حاضر ہے اور تو ہی نے حکم دیا ہے کہ نیکی کرنے والا گنہگار کی خطا کو نظر انداز کرے، تو نیکی کرنے والا ہے اور میں گنہگار ہوں، محمد (ص) اور آل محمد (ع) کے حق کا واسطہ ہے کہ اپنی رحمت کو محمد (ص) اور آل محمد (ع) پر نازل فرما اور میری ان برائیوں كو جو تو جانتا ہے ان سے در گزر فرما۔

-- اردو ترجمه ﺳﻮﺭﮦ ﺣﻤﺪ --

اَعُوذُ بِاللهِ‏ مِنَ الشَّیطَانِ الرَّجِیمِ
ﺑﺴﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﺍﻟﺮﺣﻴﻢ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﻴﻦ، ﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﺍﻟﺮﺣﻴﻢ، ﻣﺎﻟﮏ ﻳﻮﻡ ﺍﻟﺪﻳﻦ، إﻳﺎﮎ ﻧﻌﺒﺪ ﻭ إﻳﺎﮎ ﻧﺴﺘﻌﻴﻦ، إهدﻧﺎ ﺍﻟﺼﺮﺍﻁ ﺍﻟﻤﺴﺘﻘﻴﻢ، ﺻﺮﺍﻁ ﺍﻟﺬﻳﻦ أﻧﻌﻤﺖ ﻋﻠﻴﮩﻢ، ﻏﻴﺮ ﺍﻟﻤﻐﻀﻮﺏ ﻋﻠﻴﮩﻢ ﻭ ﻻ ﺍﻟﻀﺎﻟﻴﻦ

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
میں شیطان رجیم سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں.
میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو دنیا میں مومن و غیر مومن اپنی مخلوقات پر رحم کرنے والا اور آخرت میں صرف مومن پر رحم کرنے والا ہے.
تمام ہی حمد و ثنا ﺍﺱ ﺍﻟﻠﮧ ﮐی خاطر خاص ہے ﺟﻮ ﺗﻤﺎﻡ ﺟﮩﺎﻧﻮﮞ کا پالنے ﻭﺍﻻ ﮨﮯ.
ﺟﻮ ﺩﻧﻴﺎ ﻣﻴﮟ تمام مخلوقات (مومن و غیر مومن) ﭘﺮ ﺭﺣﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻭاﻻ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺁﺧﺮﺕ ﻣﻴﮟ ﺻﺮﻑ ﻣﺆﻣﻨﻴﻦ ﭘﺮ ﺭﺣﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ-
روز محشر ﮐﺎ ﻣﺎﻟﮏ ﮨﮯ-
ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ عالم ﮨﻢ ﺗﻴﺮﻱ ﮨﻲ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻴﮟ ﺍﻭﺭ ﺗﺠﮫ ﺳﮯ ﮨﻲ ﻣﺪﺩ طلب کرتے ﮨﻴﮟ -
ہمیں ﺻﺮﺍﻁ ﻣﺴﺘﻘﻴﻢ پر چلاتا رہ.
ﺍﻳﺴﮯ ہی ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ﺟﻦ ﭘﺮ ﺗﻮ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﻲ ﻧﻌﻤﺘﻴﮟ ﻧﺎﺯﻝ فرمائی ﮨﻴﮟ-
ﺍﻥ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﺎ ﺭﺍﺳﺘﮧ ہرگز ﻧﮩﻴﮟ ﺟﻦ ﭘﺮ ﺗﻮ ﻧﮯ ﻏﻀﺐ ﻧﺎﺯﻝ ﮐﻴﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ہی ان لوگوں کا راستہ جو ﮔﻤﺮﺍہ ہوگئے ہیں

-- اردو ترجمه ﺳﻮﺭﮦ ﺍﺧﻼﺹ --

ﺑﺴﻢ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻟﺮﺣﻤﻦ ﺍﻟﺮﺣﻴﻢ 
ﻗﻞ هو ﺍﻟﻠﮧ أﺣﺪ، ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻟﺼﻤﺪ، ﻟﻢ ﻳﻠﺪ ﻭ ﻟﻢ ﻳﻮﻟﺪ، ﻭ ﻟﻢ ﻳﮑﻦ له ﮐﻔﻮﺍ أﺣﺪ

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
میں ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺟﻮ ﺭحمان ﻭ ﺭﺣﻴﻢ ہے.
(ﺍﺋﮯ رسول) آپ ﮐﮩﮧ ﺩﻳﺠﺌﮯ ﻭﮦ خداوند عالم ﻳﮑﺘﺎ و تنہا ﮨﮯ
خدا ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﮯ ﻧﻴﺎﺯ ﮨﮯ
ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﺴﻲ ﻧﮯ ﻧﮩﻴﮟ ﺟﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ہی ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﺴﻲ ﮐﻮ ﺟﻨﺎ ﮨﮯ-
ﺍﻭﺭ ﮐﻮﺋﻲ بھی ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺜﻞ ﻭ ﻧﻈﻴﺮ ﻧﮩﻴﮟ ﮨﮯ.

سورہ توحید کے بعد یہ دعا پرھنا مستحب ہے
«کَذٰلِکَ اللهُ رَبِّی»

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
"میرا پالنے والا خدا ایسا ہی ہے."

-- ﺫﮐﺮ ﺭﮐﻮﻉ ﮐﺎ ﺗﺮﺟﻤﮧ --

ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺭﺑﻲ ﺍﻟﻌﻈﻴﻢ ﻭ ﺑﺤﻤﺪﮦ 

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
ﻣﻴﺮﺍ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ عالم صاحب عظمت ہے جو ﮨﺮ ﻋﻴﺐ ﻭ ﻧﻘﺺ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﻭ پاکیزہ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻴﮟ ﺍسی ﮐﻲ ﺣﻤﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ-

-- اردو ﺫﮐﺮ ﺳﺠﻮﺩ ﮐﺎ ﺗﺮﺟﻤﮧ --

ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺭﺑﻲ ﺍلأﻋﻠﻲ ﻭ ﺑﺤﻤﺪﮦ

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
ﻣﻴﺮﺍ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ عالم ارفع و اعلی کا مالک ہے جو ﮨﺮ ﻋﻴﺐ ﻭ ﻧﻘﺺ ﺳﮯ ﭘﺎﮎ ﻭ منزہ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻴﮟ ﺍسی ﮐﻲ ﺣﻤﺪ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ-

اس دعا کو بھی سجدہ میں پڑھیں:
"یَا خَیرَ المَسْؤُوْلِینَ وَ یَا خَیرَ الْمُعْطِین، اُرْزُقْنِی وَ ارْزُقْ عِیَالِی مِنْ فَضْلِك، فَاِنَّكَ ذُو الْفَضْلِ الْعَظیم"

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
اے سب سے بہتر وہ ذات جس سے سوال کرتے ہیں اور اے بہترین عطا کرنے والے مجھے روزی عطا کر اور 
اپنے فضل سے میرے اہل و عیال کو بھی روزی عطا کر، پس بیشک تو ہی عظیم فضل رکھنے والا ہے۔

-- ترجمه ذكر ﺭﮐﻮﻉ ﮐﮯ بعد --
أﺳﺘﻐﻔﺮ ﺍﻟﻠﮧ ﺭﺑﻲ ﻭ أﺗﻮﺏ إليه 

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
ﻣﻴﮟ اللہ سے ﻣﻐﻔﺮﺕ ﻃﻠﺐ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ ﺟﻮ ﻣﻴﺮﺍ ﭘﺎﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻴﮟ ﺍﺱی ﮐﻲ ﻃﺮﻑ ﺭﺟﻮﻉ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﻮﮞ.

-- اردو ترجمہ ذكر ﺳﺠﻮﺩ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ --

ﺑِﺤَﻮﻝ ﺍﻟﻠﮧِ ﻭ ﻗﻮَّته أﻗﻮﻡ ﻭ أﻗﻌﺪ 
"بِحَوْلِ اللهِ وَقُوَّتِهِ أَقُوْمُ وَأَقْعُدُ وَأَرْکَعُ وَأَسْجُدُ"

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
ﻣﻴﮟ ﺍﻟﻠﮧ ہی ﮐﻲ طاقت ﻭ ﻗﻮﺕ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺘﺎ اور ﺑﻴﭩﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ.
(ﻣﻴﮟ ﺍﻟﻠﮧ ہی ﮐﻲ طاقت ﻭ ﻗﻮﺕ ﺳﮯ ﺍﭨﮭﺘﺎ اور ﺑﻴﭩﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ اور رکوع و سجود کرتا ہوں)

-- دعائے ﻗﻨﻮﺕ --

"لَا إِلٰهَ إلَّا اللهُ الْحَلِیمُ الْكَرِیم، لَا ‌إِلٰهَ إِلَّا اللهُ الْعَلِیُّ الْعَظِیم، سُبْحانَ اللهِ رَبِّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الأَرَضِینَ السَّبْعِ وَ مَا فِیهِنَّ وَ مَا بَینَهُنَّ وَ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظیم وَ الْحَمْدُ لِلّٰه‏ رَبِّ الْعَالَمِین"

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
ﮐﻮﺋﻲ ﻻﺋﻖ ﭘﺮﺳﺘﺶ ﻧﮩﻴﮟ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﺍﺱ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺟﻮ ﺻﺎﺣﺐ حلم ﻭ ﮐﺮﻡ ﮨﮯ
ﮐﻮﺋﻲ عبادت ﮐﮯ قابل ﻧﮩﻴﮟ ﮨﮯ ﺳﻮﺍﺋﮯ ﺍﺱ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺟﻮ ﺑﻠﻨﺪ ﻣﺮﺗﺒﮧ ﺍﻭﺭ ﻋﻈﻤﺖ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ 
ﭘﺎﮎ ﻭ ﻣﻨﺰﮦ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﻟﻠﮧ ﺟﻮ ﺳﺎﺕ ﺁﺳﻤﺎﻧﻮﮞ کا پانے والا ہے، نیز سات ﺯﻣﻴﻨﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍس ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﻴﺎﻥ ﮐﻲ ﮨﺮ ﭼﻴﺰ کا پروردگار ہے، ﺍﻭﺭ ﻋﺮﺵ ﻋﻈﻴﻢ ﮐﺎ بھی رب ﮨﮯ،
اور ﺣﻤﺪ ﻭ تعریف خاص ﺍسی ﺍﻟﻠﮧ كيلئے ﺟﻮ عالَمین ﮐﺎ پالنے والا ﮨﮯ -

قنوت میں پڑھنے کیلئے بہترین دعائیں مندرجہ ذیل قرآنی آیات پر مشتمل ہیں لہذا انہیں ہی پڑھنا افضل ہے باقی انسان کو اختیار بھی ہے:

1- رَبّ‏ِ أَوْزِعْنىِ أَنْ أَشْکُرَ نِعْمَتَکَ الَّتىِ أَنْعَمْتَ عَلىَّ وَ عَلىَ‏ وَالِدَىَّ وَ أَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَئهُ وَ أَدْخِلْنىِ بِرَحْمَتِکَ فىِ عِبَادِکَ الصَّلِحِینَ
(سورہ نمل 19)
2- رَّبّ‏ِ اغْفِرْ لىِ وَ لِوَالِدَىَّ وَ لِمَن دَخَلَ بَیْتىِ‏َ مُؤْمِنًا وَ لِلْمُؤْمِنِینَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ وَ لَا تَزِدِ الظَّالِمِینَ إِلَّا تَبَارَا
(سوره نوح 28)
3- رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ إِسْرَافَنَا فىِ أَمْرِنَا وَ ثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصرُْنَا عَلىَ الْقَوْمِ الْکَفِرِینَ
(سوره آل عمران 147)
4- رَبّ‏ِ اجْعَلْنىِ مُقِیمَ الصَّلَوةِ وَ مِن ذُرِّیَّتىِ رَبَّنَا وَ تَقَبَّلْ دُعَاءِ
(سوره ابراهیم 40)
5- رَبَّنَا اغْفِرْ لىِ وَ لِوَالِدَىَّ وَ لِلْمُؤْمِنِینَ یَوْمَ یَقُومُ الْحِسَابُ
(سوره ابراهیم 41)
6- رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَینْ‏ِ لَکَ وَ مِن ذُرِّیَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّکَ وَ أَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَا إِنَّکَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّحِیمُ
(سوره بقره 128)
7- رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِن لَّدُنکَ رَحْمَةً إِنَّکَ أَنتَ الْوَهَّابُ
(سوره آل عمران 8)
8- رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیَّتِنَا قُرَّةَ أَعْینُ‏ٍ وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِینَ إِمَامًا
(سوره فرقان 74)

9- رَبَّنَا آتِنَا فىِ الدُّنْیَا حَسَنَةً وَفِى الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ
(سوره بقره  201)
ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
پروردگار عالم ہمیں دنیا میں بھی حسنہ عطا فرما اور آخرت میں بھی ہمیں حسنہ بخش اور آتش جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما.

نوٹ: ہم نے قنوت میں پڑھی جانے والی بعض دعاؤں کا ترجمہ نہیں کیا ہے شائد اہل ذوق حضرات ان دعاؤں کے ترجمہ کیلئے مذہبی کتابوں کی طرف رجوع کرنے کا رجحان ہمارے نوجوانوں میں خصوصاً اور شیعان حیدر کرار میں عموماً مطالعہ یا تحقیق و جستجو کی رگ بھڑکے اور قوم کتاب کے مطالعہ کی طرف بھی رجحان پیدا کرے.
اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو.
آمین بحق معصومین (ع)
یا رب العالمین ثم آمین

اسي طرح قنوت میں معصومين (ع) سے درج ذيل دعائيں بهي وارد ہوئی ہیں:

1- أَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَنَا وَ ارْحَمْنَا وَ عَافِنَا وَ اعْفُ عَنَّا فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ إِنَّکَ عَلَى کُلِّ شَیْ‏ءٍ قَدِیرٌ.
2- أَللّٰهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ لِی وَ لِوَالِدَیَّ وَ لِوُلْدِی وَ أَهْلِ بَیْتِی وَ إِخْوَانِیَ الْمُؤْمِنِینَ فِیکَ الْیَقِینَ وَ الْعَفْوَ وَ الْمُعَافَاةَ وَ الرَّحْمَةَ وَ الْمَغْفِرَةَ وَ الْعَافِیَةَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ .
3- أَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ کَمَا هَدَیْتَنَا بِهِ أَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ کَمَا أَکْرَمْتَنَا بِهِ أَللّٰهُمَّ اجْعَلْنَا مِمَّنِ اخْتَرْتَ لِدِینِکَ وَ خَلَقْتَهُ لِجَنَّتِکَ أَللّٰهُمَّ لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَیْتَنَا وَ هَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْکَ رَحْمَةً إِنَّکَ أَنْتَ الْوَهَّابُ.
{ وسائل ‏الشیعة 6/ 274}
4- أَللّٰهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ کُلِّ خَیْرٍ أَحَاطَ بِهِ عِلْمُکَ وَ أَعُوذُ بِکَ مِنْ کُلِّ سُوءٍ أَحَاطَ بِهِ عِلْمُکَ اللَّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ عَافِیَتَکَ فِی أُمُورِی کُلِّهَا وَ أَعُوذُ بِکَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَ عَذَابِ الْآخِرَةِ.
{الکافی 2/ 578}

5- «أَللّٰهُمَّ اغْفِرْلَنا وَ ارْحَمْنا وَ عافِنا وَاعْفُ عَنّا و أغنِنا عَمَّن سِواکَ وَانْصُرنا عَلى مَنْ عادانا، وَ أَصْلِحْ أمر آخِرَتِنا وَ دُنیانا وَ اقْضِ حـوائـجـنـا یا لطیف، یا اَهْلَ التَّقْوى وَ الْمَغْفِرَةِ یا اَرْحَمَ الرّاحِمینَ.

اردو ترجمه:
خدایا! ہماری مغفرت فرما اور ہمارے ساتھ مہربانی فرما اور ہمیں عافی عطا فرما اور ہم سے درگذر فرما اور ہمیں تیرے سوا غیر سے بے نیاز فرما اور ہمیں دشمنوں پر کامیابی عطا فرما اور ہماری دنیا و آخرت کی اصلاح فرما اور ہماری ضرورتوں کو برطرف فرما، اے لطف و کرم کرنے والے خدا! اے اہل تقوا و مغفرت! اے رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رھم کرنے والے ہروردگار!

-- اردو ترجمہ ﺗﺴﺒﻴﺤﺎﺕ اربعہ --

ﺳﺒﺤﺎﻥ ﺍﻟﻠﮧ ﻭ ﺍﻟﺤﻤﺪ ﻟﻠﮧ ﻭ ﻻ إله إﻻ ﺍﻟﻠﮧ ﻭ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﮐﺒﺮ

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
ﺍﻟﻠﮧ ﻣﻨﺰﮦ و پاک ﮨﮯ اور ﺣﻤﺪ ﻭ ﺗﻌﺮﻳﻒ ﺍﺳﻲ كيلئے خاﺹ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﮐﻮﺋﻲ بھی ﻣﻌﺒﻮﺩ ﻧﮩﻴﮟ ﮨﮯ، ﺍﻟﻠﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﮐﮩﻴﮟ ﺑﺰﺭﮒ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﺱ ﮐﻲ ﺗﻌﺮﻳﻒ ﮐﻲ ﺟﺎﺋﮯ-

-- اردو ترجمہ ﺗﺸﮩﺪ --

بِسْمِ اللّٰهِ، وَبِاللّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ،
وَ خَيْرُ الْأَسْماءِ لِلّٰهِ،
أَشْهَدُ أَنْ لَاإِلٰهَ إِلّا اللّٰهُ، ﻭﺣﺪﮦ ﻻ ﺷﺮﻳﮏ له، ﻭأشهد أﻥ ﻣﺤﻤﺪﺍ ﻋﺒﺪﮦ ﻭﺭﺳﻮله، أللهم ﺻﻞ ﻋﻠﻲ ﻣﺤﻤﺪ ﻭﺁﻝ ﻣﺤﻤﺪ

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
اللہ کے نام سے، اور پروردگار عالم کی بارگاہ میں، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں اور تمام اسمائے حسنیٰ اللہ ہی کیلئے ہیں
ﻣﻴﮟ ﮔﻮﺍﮨﻲ ﺩﻳﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ سوا ﮐﻮﺋﻲ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﮯ ﻗﺎﺑﻞ ﻧﮩﻴﮟ ﮨﮯ ﻭﮦ یکتہ و ﻳﮕﺎﻧﮧ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﻲ ﺷﺮﻳﮏ ﻧﮩﻴﮟ ﮨﮯ.
ﺍﻭﺭ ﻣﻴﮟ ﮔﻮﺍﮨﻲ ﺩﻳﺘﺎ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ حضرت ﻣﺤﻤﺪ مصطفیٰ (س) ﺍﻟﻠﮧ ﮐﮯ ﺑﻨﺪه ﺍﻭﺭ ﺍسی ﮐﮯ ﺭﺳﻮﻝ ﮨﻴﮟ،
پروردگارا، ﻣﺤﻤﺪ ﺍﻭﺭ ﺁﻝ محمد ﭘﺮ ﺩﺭﻭﺩ نازل فرما-

★ تشہد میں مزید درج ذیل دعا پڑھنا چاہئے

"وَ تَقَبَّلْ شَفاعَتَهُ و ارْفَعْ دَرَجَتَه"

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
"پیغمبر اسلام (ص) کی شفاعت کو قبول کر اور آنحضرت (ص) کے درجات کو اپنے نزدیک بلند فرما"


-- اردو ترجمہ ﺳﻼﻡ --

ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﻴﮏ أيها ﺍﻟﻨﺒﻲ ﻭ ﺭﺣﻤﺔ ﺍﻟﻠﮧ ﻭ ﺑﺮﮐﺎته
ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﻴﻨﺎ ﻭ ﻋﻠﻲ ﻋﺒﺎﺩ ﺍﻟﻠﮧ ﺍﻟﺼﺎﻟﺤﻴﻦ
ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﻴﮑﻢ ﻭ ﺭﺣﻤﺔ ﺍﻟﻠﮧ ﻭ ﺑﺮﮐﺎته

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
ﺍﺋﮯ ﻧﺒﻲ! ﺁﭖ ﭘﺮ ﺳﻼﻡ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻲ ﺭﺣﻤﺖ اﻭر ﺑﺮﮐﺖ ﮨﻮ-
ﮨﻢ ﭘﺮ ﺍﻭﺭ ﺗﻤﺎﻡ صالح ﺑﻨﺪﻭﮞ ﭘﺮ ﺍﻟﻠﮧ کی طرف ﺳﻼﻡ ﮨﻮ-
(ﺍے ﻧﻤﺎﺯﻳﻮ!) ﺗﻢ ﭘﺮ ﺳﻼﻡ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﻲ ﺭﺣﻤﺖ ﻭ ﺑﺮﮐﺘﻴﮟ ﮨﻮں.

"اللَّهُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ"

ﺍﺭﺩﻭ ترجمہ
خدایا! رحمت و برکت نازل فرما محمد اور ان کی آل اطہار پر!۔


توجہ! توجه! توجہ!

إن شاء الله المستعان المعين
آئندہ ان اعمال کے بارے میں جو طلوع فجر سے لے کر غروب آفتاب تک سے متعلق ہوتے ہیں کو مرتب کر کے مع ترجمہ ماثورہ ادعیہ و وظائف پیش کریں گے.

تمت بالخير به نستعين و هو خير المعين

$}{@J@r

Post a Comment

To be published, comments must be reviewed by the administrator *

جدید تر اس سے پرانی