بهترین زوجه کے بیس اخلاق
Image by Engin Akyurt from Pixabay
شوہر کی بنسبت زوجہ کے بیس اخلاق
تحت اشراف: حجت الاسلام سید محمد حسن بنی ہاشمی خمینی
ترجمہ: ابو دانیال اعظمی بُرَیر
1- شوہر کی اطاعت کا زیور اپنی گردن میں آویزاں کرو
قَالَ رَسُولُ اللہِ (ص): إِنَّ لِلرَّجُلِ حَقًّا عَلىٰ إِمرَأَتِهِ إِذَا دَعَاهَا تَرضِيهِ وَإِذَا أَمَرَهَا لَا تَعصِيهِ وَلَا تَجَاوُبُهُ بِالخِلَافِ وَلَا تُخَالِفُهُ. [مستدرک الوسائل، ۱۴/ ۲۴۳.].
★ بیشک زوجہ پر شوہر کا یہی حق ہے کہ چنانچہ اسے آواز دے تو جواب دے اور جب اسے کوئی حکم دے تو نافرمانی نہ کرے اور اس کے خلاف جواب نہ دے اور مخالفت نہ کرے.
[البتہ شوہر کے احکامات اسلام و شریعت کے خلاف نہیں ہونا چاہئے.]
2- محبت و عشق کی بارش
قَالَ الرِّضَا (ع): إِعلَم أَنَّ النِّسَاءَ شَتّىٰ فَمِنهُنَّ الغَنِيمَةُ وَالغَرَامَةُ وَهِيَ المُتَحَبِّبَةُ لِزَوجِهَا وَالعَاشِقَةُ لَهُ… [مستدرک الوسائل، ۱۴/ ۱۶۱]
★ جان لو کی عورتیں یعنی زوجات کی کئی قسمیں ہیں: ان میں سے بعض گران قیمت اور تاوان آدمی کے (رنج و غم) کا حاصل ہے اور یہ زوجہ وہ ہے کہ جو اپنے شوہر سے محبت کرتی ہے اور اس سے عشق بھی کرتی ہے.
3- راضی و شفیع ہونا
قَالَ البَاقِرُ (ع): لَا شَفِيعَ لِلمِرأَةِ أَنجَحَ عِندَ رَبِّهَا مِن رِضَا زَوجِهَا. [سفینة البحار، ۱/ ۵۶۱.]
★ عورت کیلئے پروردگار عالم کے نزدیک شوہر کی رضا و خوشی سے زیادہ سودمند و مفید کوئی بھی شفاعت کرنے والا اور وسیلہ نہیں ہے.
4- محبت و مودت کی خوشبو
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): لِلرَّجُلِ عَلىٰ المِرأَةِ اِن تَلزِمُ بَیتَهُ وَ تَوَدَّدَهُ وَ تُحِبُّهُ وَ تَشفِقُهُ وَ تَجتَنِبُ سَخَطَهُ وَ تَتَّبِعُ مَرَضَاتَهُ وَ تَوَفّیٰ بِعَهدِهِ وَ وَعَدَهُ. [مستدرک الوسائل، ۱۴/ ۲۴۴.].
★ شوہر کا حق زوجہ پر یہ ہے کہ زوجہ اس کے گھر کے کاموں میں مشغول رہے اور اپنے شوہر سے دوستی و محبت و ہمدردی و غمگساری کرے اور غصہ سے دوری کرے اور جو کچھ اس کی خوشنودی کا باعث ہے اسے انجام دے اور اس کے ساتھ کئے ہوئے عہد و پیمان کی وفا دار رہے.
5- ناشکری کا آخری انجام
قَالَ الصَّادِقُ (ع): «أَیُّمَا إِمرَأَة قَالَت لِزَوجِهَا: مَا رَأَیتُ قَطُّ مِن وَجهِكَ خَیرًا فَقَد حَبِطَ عَمَلُهَا [وسائل الشیعة، ۱۴/ ۱۱۵.].
★ ہر وہ زوجہ جو اپنے شوہر سے یہ کہے: "میں نے تجھ سے کوئی خیر و خوبی نہیں دیکھ" پس اس کے عمل کا اجر و ثواب (حبط) ضائع ہوا.
6- ضد ہرگز نہیں
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): خَیرُ نِسَائِکُمُ الوُدُود الوُلُود المُؤَاتِية وَشَرُّهَا اللَجُوجُ. [مستدرک الوسائل، ۱۴/ ۱۶۲.].
★ عورتوں میں بہترین زوجہ وہ ہے کہ جو با محبت ہو اولاد پیدا کرنے والی اور سازگار ہو اور عورتوں میں سے بدترین عورت وہ ہے جو ضدی ہوگی.
7- شوہر کو ناراض ہرگز نہ کیجئے
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): طُوبیٰ لِإِمرَأَةِ رَضِیَ عَنهَا زَوجَهَا [وسائل الشیعة ۱۴/ ۱۵۵.].
★ اس زوجہ کیلئے خوشحالی و خوشبختی ہے کہ جس سے اس کا شوہر راضی رہتا ہے.
8- تکلیف مت دو
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): مَن کَانَ لَهَ إِمرَأَة تُؤذِيهِ لَم يُقبِلِ اللهُ صَلَاتَهَا وَ لَا حَسَنَةً مِن عَمَلِهَا حَتّیٰ تُعِینَهُ وَ تَرضِیَهُ وَ إِن صَامَتِ الدَّهرَ وَ قَامَت وَ أَعتَقَتِ الرِّقَابَ وَ أَنفَقَتِ الأَموَالَ فِی سَبِیلِ اللهِ وَ کَانَت أَوَّلُ مِن تُرَدِّ النَّارِ ثُمَّ قَالَ: وَ عَلیٰ الرَّجُلِ مِثلُ ذٰلِكَ الوِزرُ وَ العَذَابُ إِذَا کَانَ لَهَا مُؤذِیًّا ظَالِمًا. [وسائل الشیعة، ۱۴/ ۱۱۶.].
کسی شوہر کی زوجہ ہے جو اپنے شوہر کو تکلیف و آزار پہونچاتی ہے تو خداوند عالم اس زوجہ کی نماز اور نیک اعمال کو قبول نہیں کرتا یہاں تک کہ وہ اپنے شوہر کی مدد کرے اور اسے راضی کرے گرچہ اس زوجہ نے تمام عمر روزہ رکھا اور نمازیں پڑھیں اور غلاموں کو آزاد کیا اور اپنے مال کو راہ خدا میں انفاق کیا اور یہی سب سے پہلی عورت ہوگی جو آتش جہنم میں وارد ہوگی. پھر آنحضرت (ص) نے فرمایا: شوہر کیلئے بھی ایسا ہی گناہ و عذاب ہے اگر عورت کو آزار پہونچاتا ہے اور اس پر ظلم و ستم ڈھاتا ہے.
9- شوہر کی عزت کرے اور تکلیف نہ دے نیز اطاعت کرے
قَالَ الصَّادِقُ (ع): … سَعِیدَة سَعِیدَة إِمرَأَة تُکَرِّمُ زَوجَهَا وَ لَا تُؤذِیهُ وَ تُطِیعُهُ فِی جَمِیعِ أَحوَالِهِ. [بحار الانوار، ۱۰۳/ ۲۵۲.].
★ خوش بسعادت اس زوجہ کیلئے جو اپنے شوہر کا اکرام کرتی ہے اور اسے آزار و تکلیف نہیں پہونچاتی اور ہمیشہ اپنے شوہر کی فرمان برداری کرتی رہتی ہے.
★ 10- بلا وجہ و بغیر منطق امید نہ رکھے
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): لَا یَحَلُّ لِلمِرأَةِ إِن تَتَکَلَّف زَوجَهَا فَوقَ طَاقَتِهِ. [مستدرک الوسائل، ۱۴/ ۲۴۲.].
★ عورت کیلئے جائز نہیں ہے کہ اپنے شوہر کی طاقت و قوت سے زیادہ صرف ہونے والے امر پر مجبور کرے.
11- مہمان نوازی شوہر کی اجازت کے ساتھ ہو
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): أَیُّهَا النَّاسُ إِنَّ لِنِسَآءِکُم عَلَیکُم حَقًّا وَ لَکُم عَلَیهِنَّ حَقًّا حَقَّکُم عَلَیهِنَّ [...أَن] لَا یَدخُلنَ أَحَدًا تَکرِهُونَهُ بُیُوتِکُم إِلَّا بِإِذنِکُم. [بحار الانوار، ۷۶/ ۳۴۸.].
★ اے لوگو! تمہاری بیویاں تم پر حق رکھتی ہیں اور تم لوگ بھی ان پر حق رکھتے ہو تمہارا حق ان پر یہ ہے کہ جس کسی سے تم راضی نہیں ہو تمہاری اجازت کے بغیر گھر میں داخل نہ کرے.
12- شوہر کا استقبال کرے اور اسے رخصت بھی کرے
جاء رجل إلى رسول الله (ص) فقال: إنّ لي زوجة إذا دخلت تلقّتني، وإذا خرجت شيّعتني، وإذا رأتني مهموماً قالت لي: "ما يهمّك، إن كنت تهتمّ لرزقك فقد تكفّل لك به غيرك، وإن كنت تهتمّ بأمر آخرتك فزادك الله همّاً"، قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): إِنَّ لِلّٰهِ عُمَّالاً وَ هٰذِهِ مِن عُمَّالِهِ لَهَا نِصفُ أَجرِ الشَّهِیدِ. [وسائل الشیعه، ۱۴/ ۱۷ & ٢۰/ ٣٢.].
★ ایک مرد یعنی شوہر آنحضرت (ص) کی خدمت میں آیا اور عرض کیا: میری زوجہ ہے جو گھر میں وارد ہوتے وقت میرا استقبال کرتی ہے اور جب گھر سے باہر جاتا ہوں تو رخصت کرتی ہے اور جب مجھے غمگیں دیکھتی ہے تو کہتی ہے اگر رزق و روزی کیلئے فکرمند ہو تو جان لو کہ خداوند عالم نے اسے اپنے ذمہ لیا ہے اور اگر آخرت کیلئے فکرمند ہو تو خدا تمہارے غم کو زیادہ کرے. پھر رسولخدا (ص) نے فرمایا: بتحقیق خدا کی طرف سے روی زمین پر وہ عُمَّال میں سے ایک کار گزار ہے اور بس وہی ایک یہ زوجہ ہے اس عُمّال میں سے ایک ہے کہ جس کیلئے شہید کے اجر میں سے آدھا اجر اللہ نے عطا کی ہے.
13- شوہر کے کاموں میں مدد بھی کرو
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): أَيمَا إِمرَأَة أَعَانَت زَوجَهَا عَلىٰ الحَجِّ وَالجِهَادِ أَو طَلَبِ العِلمِ إِعطَاهَا اللهُ مِنَ الثَّوَابِ مَا یُعطِی إِمرَأةَ أَيُّوب (ع) …الخ [وسائل الشیعه ۱۴/ ۲۰۱.]
★ کوئی بھی عورت حج و جہاد اور علم کے طلب کرنے میں اپنے شوہر کی مدد کرتی ہے تو خداوند عالم جناب ایوب نبی (ع) کی زوجہ کے برابر اسے اجر و ثواب دیتا ہے.
14- خدا کی جنت میں ایک شھر
قَالَ الصَّادِقُ (ع): مَا مِن إِمرَأَةٍ تَسقِي زَوجَهَا شَربَةً مِن مَآءٍ إِلَّا کَانَ خَیرًا لَهَا مِن عِبَادَةِ سَنَةِ صِیَام نَهَارُهَا وَقِیَام لَیلُهَا وَیَبنِی اللهُ لَهَا بِکُلِّ شَربَةٍ تَسقِي زَوجَهَا مَدِينَةً فِي الجَنَّةِ وَغَفَرَ لَهَا سِتِّينَ خَطِيئَةً.[وسائل الشیعة، ۱۴/ ۱۲۳.]
★ کوئی بھی زوجہ اپنے شوہر کو ایک گھونٹ کی مقدار بھر پانی پلاتی ہے تو اس کیلئے ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے کہ جس کے دنوں میں روزہ رکھتی ہو اور راتوں کو عبادت کرتی ہو اور خداوند عالم ہر گھونٹ کے بدلے جو پانی پلایا ہے اس کیلئے جنت میں ایک شہر بناتا ہے اور اسی کے ساتھ اس کے گناہوں کو بھی بخشتا ہے.
15- اپنی زوجہ کیلئے امن و امان (سلامتی و تحفظ) مہیا فراہم کرے
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): حَقُّ الرَّجُلِ عَلىٰ المَرأَةِ إِنَارَةُ السِّرَاجِ وَ إِصلَاحِ الطَّعَامِ وَ إِن تَستَقبِلَهُ عِندَ بَابِ بَيتِهَا فَتَرحَبَ وَ إِن تَقَدَّمَ إِلَيهِ الطَستَ وَ المِندِيلَ وَ إِن تُوَضٍّئَهُ وَ أَن لَا تَمنَعُهُ نَفسَهَا إِلَّا مِن عِلَّةٍ. [مستدرک الوسائل، ۱۴/ ۲۵۴.].
★ شوہر کا حق زوجہ پر یہ ہے کہ گھر کا چراغ روشن رکھے پسندیدہ کھانا مہیا کرے اور یہاں تک کہ گھر کے دروازہ تک اسے رخصت کرے اور اس کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہے اور ہاتھ منہہ دھونے کی خاطر پانی کا طشت اور تولیہ آمادہ کرے اور اس کے ہاتھوں کو دھلائے اور بغیر دلیل و عذر کے شوہر کو اپنے نفس سے منع نہ کرے.
16- فرمان بردار زوجہ پر رحمت خدا
قَالَ الصَّادِقُ (ع): أَيمَا إِمرَأَة دَفَعَت مِن بَيتِ زَوجِهَا شَيئًا مِن مَوضِعٍ إِلىٰ مَوضِعٍ تُرِيدُ بِهِ صَلَاحًا نَظَرَ اللهُ إِلَيهَا وَمن نَظَرَ اللهُ إِلَيهِ لَم يُعَذِّبهُ. [وسائل الشیعة ۱۵/ ۱۷۵.]
★ رسولخدا (ص) سے امام صادق (ع) روایت نقل کرتے ہیں: جب کوئی زوجہ اپنے شوہر کے گھر میں کسی بھی چیز کو درست (اِدھر اُدھر) کرتی ہے اور گھر کے اسباب و سامان کو جا بجا کرنے کیلئے اقدام کرتی ہے تو خداوند عالم اس پر اپنیبرحمت کی نظر کرتا ہے اور جو کوئی بھی رحمت کی زیر نظر قرار پاتس ہے تو پروردگار عالم اس پر عذاب نہیں کرتا.
17- خوشبو ترين عطر، خوبصورت ترين لباس حسين ترين زينت
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): عَلَیهَا إِن تَطِيبَ بِأَطيَبِ طِيبِهَا وَ تَلبِسَ أَحسَنَ ثِيَابِهَا وَ تَزَیَّنَ بِأَحسِنِ زِینَتِهَا. [الکافی، ۵/ ۵۰۸ .].
★ پیغمبر اکرم (ص) زوجہ پر شوہر کے حق کے سلسلہ میں فرماتے ہیں: زوجہ پر اپنے شوہر کیلئے خوشبوترین عطر لگائے اور خوبصورت ترین لباس پہنے اور بہترین زینت کا استعمال کرے.
18- كهانا پكانے ميں مہارت و ہنر
قَالَ الصَّادِقُ (ع): خَیرُ نِسَائِکُمُ الطّیبَةُ الرِّیحِ الطِّیبَة اَلطَبِيخُ الَّتِي إِذَا أَنفَقَت أَنفَقَت بِمعَروُفٍ وَ إِن أَمسَکَت أَمسَکت بِمَعرُوفٍ فَتِلكَ عَامِل مِن عُمَّالِ اللهِ وَ عَامِلُ اللهِ لََا یخِیبُ وَ لَا یَندِمُ. [وسائل الشیعة، ۱۴/ ۱۵.].
★ عورتوں میں بہترین زوجہ وہی ہوتی ہے جو بہترین خوشبو استعمال کرنے والی ہوتی ہے اور لذیز کھانا پکانے والی ہو اور جب انفاق کرے تو بجا طور پر راہ خدا میں انفاق کرے اور جب خرچ نہ کرے تو بلا وجہ خرچ کرنے سے پرہیز کرے تو ایسی ہی زوجہ خدا کے عمّال میں سے ایک عامل ہوتی ہے اور خدا کا ایک عامل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ نہ ہی مایوس ہوتی ہے اور نہ پشیمان ہوتی ہے.
19- زينت و آرائش فقط شوہر کیلئے ہی
قَالَ رَسُولُ اللهِ (ص): إِنَّ مِن خَيرِ نِسَآئِکُم… اَلمُتَبَرِّجَةُ مِن زَوجِهَا الحِصَانُ عَن غَیرِهِ. [بحار الانوار، ۱۰۳/ ۲۳۵.]
★ تمہاری عورتوں میں سے وہی زوجہ بہترین ہے … کہ جو صرف اپنے شوہر کیلئے ہی سجتی اور سنورتی ہیں.
20- ميں آپ کی شکر گزار ہوں
قَالَ الصَّادَقُ (ع): خَیرُ نِسَائِکُمُ الَّتِی إِن أُعطِیَت شَکَرَت وَ إِن منَعََت رُضِیَت. [بحار الانوار، ۱۰۳/ ۲۳۹.].
★ تمہاری عورتوں میں سے بہترین زوجہ وہی ہے کہ جب اسے کوئی بھی چیز عطا کی جائے توچشکر گزاری کرے اور اگر کسی چیز سے محروم کیا جائے تب بھی راضی برضائے الہی پر قائم رہے.
تمت بالخير به نستعين و هو خير المعين
$}{@J@r
ایک تبصرہ شائع کریں